گارڈن فائرنگ واقعہ، مرنے والے ٹک ٹاکرز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
گارڈن فائرنگ واقعہ، مرنے والے ٹک ٹاکرز کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا
گارڈن فائرنگ واقعہ، مرنے والے ٹک ٹاکرز کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی: گارڈن فائرنگ واقعہ میں ہلاک ہونے والے ٹک ٹاکرز صدام اور ریحان کا مزید کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔ واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈانسر ٹک ٹاکر بھی قتل ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق مقتول ریحان عرف انعام شاہ پر اقدام قتل اور جوئے کے مقدمات درج ہیں، سال 2019میں اتحاد ٹاؤن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں جوے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جون 2019میں بھی مقتول ریحان پر اقدام قتل کا مقدمہ اتحاد ٹاون میں درج ہوا، تفصیلات کے مطابق گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب فائرنگ سے جاں بحق لڑکی مسکان اسٹیج ڈانسر تھی۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ شوہر سے علیحدگی کے بعد بیٹے کے ہمراہ قائدآباد میں رہائش پذیر تھی، جہاں اس کا عبد الرحمن نامی شخض سے معاشقہ چل رہا تھا جو مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

تین روز قبل بھی مقتولہ اور اس کے دوست کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔جھگڑے کے بعد قائدآباد میں دونوں کے دوستوں نے آپس میں راضی نامہ کرایا تھا۔ مقتولہ کے دوست نے حال ہی میں ڈانسر ٹک ٹاکر کو ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون خرید کر دیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عبد الرحمن کومقتولہ کی کسی اور کے ساتھ دوستی کرنا اور گھومنا پسند نہیں تھا۔مقتولہ کچھ عرصہ قبل شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے دبئی بھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: گارڈن میں فائرنگ سے ٹک ٹاک اسٹارمسکان سمیت4افراد قتل، پولیس کامؤقف سامنے آگیا

Related Posts