اسلام آباد : سندھ کے کچے علاقے میں اغواء کاروں نے بیگار کیمپ بنارکھے ہیں ،سندھ حکومت کی گڈ گورننس کو کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نے چیلنج کر رکھا ہے جبکہ اغوا کاروں کا یہ منظم گروہ ملک کے مختلف صوبوں سے لوگوں کو اغوا کرکے یہاں قیدی بنا تے ہیں پھر کروڑوں اور لاکھوں روپے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
اگر مغوی شخص کے لواحقین میں سے کوئی تاوان کی رقم ادا نہیں کرتا تو پھر اس مغوی کو اذیتیں دے دے کر موت کے گھر گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت اس کیمپ میں کافی لوگ موجود ہیں اور خیبرپختونخوا کے رہائشی کو اغوا کرکے اس سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور روزانہ اغوا کاروں کا سرغنہ آ کر اس بوڑھے شخص پر تشدد کرتا ہے جبکہ اغوا کاروں کو یہ بھی معلوم ہے کہ جس سے یہ پچاس لاکھ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
اس کا ایک پلاٹ کےپی کے میں موجود ہے جس کی مالیت تقریبا 70 سے 80 لاکھ روپے بنتی ہے ،اغواء کاروں نے تشدد کرتے ہوئے ویڈیو اور فوٹو مغوی شخص کے گھر والوں کو بھیجی ہے جس میں اس بوڑھے شخص پر پر تشدد ہوتا ہوا دکھایا گیا ہے جبکہ تشدد کرنے والا شخص اس بزرگ کو گالیاں دے رہا ہے اور ساتھ رقم کا مطالبہ کرنے کو بھی کہہ رہا ہے اور تشدد کرنے والا شخص یہ بھی کہہ رہا ہے کہ یہ علاقہ ایسا علاقہ ہے یہاں پر پاکستان کی کوئی فورس ایف سی آرمی پولیس کوئی بھی نہیں آسکتا۔
مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں متعددمعصوم بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے والا گروہ سرگرم