راولپنڈی :شہر میں لاکھ ڈاؤن کے باوجود بھی جرائم پر پر قابو نہ پایا جا سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چوری ڈکیتی اور راہزنی اور قتل کی 25 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی قیمتی گاڑیوں موبائل فونز اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا ،دو افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ۔
راولپنڈی شہر اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں دو شہریوں کی قیمتی گاڑیاں چوری کر لی گئی ہیں، موٹر سائیکل چوری کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ،ایک مزدور سے اس کی روزی کمانے کا ذریعہ رکشا تھا وہ بھی چوری کرلیا گیا ۔
9شہری موبائل سنچنگ کے 9واقعات میں قیمتی فون سے محروم ہوگئے جبکہ چوری ڈکیتی اور راہزنی کی 4 واقعات میں شہری لاکھوں روپے مالیت نقدی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
شہر میں جانور چوری کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے ،پولیس دفعہ 144 کو ڈھال بنا کر مال کماؤ کی پالیسی پر گامزن ہے ،راولپنڈی شہر میں سکیورٹی کی بدترین صورتحال ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں پولیس لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے میں بری طرح ناکام