وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ،پولیس جرائم روکنے میں ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ،پولیس جرائم روکنے میں ناکام
وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ،پولیس جرائم روکنے میں ناکام

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم کی شرح میں اضافہ،ڈکیتیوں کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی بڑھ گئیں۔

علاوہ ازیں منشیات فروشی اور جسم فروشی کادھندہ بھی عروج پر پہنچ گیا۔آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشن کے احکامات کیباوجود مقامی تھانوں کی پولیس جرائم پر قابو نہ پا سکی۔

اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح انسپکٹر جنرل آف پولیس عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین سید کے لیے سوالیہ نشان ہے مختلف تھانوں کی حدود میں رات دن جرائم پیشہ افراد نے اپنے ڈیرے جما لیے۔ جومختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے ہیں۔

سینکڑوں شہری،مرد،خواتین طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون سمیت دیگر قیتی اشیاء سے محروم ہو چکے ہیں کار چوری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں گذشتہ سال کی نسبت رواں سال میں اضافہ ہوا ہے۔

سیکٹر جی سکس،جی سیون، جی ایٹ آئی نائن آئی ٹین تھانہ کورال،تھانہ لوہی بھیر تھانہ گولڑہ،تھانہ کراچی کمپنی سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں جرائم کی وارداتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔وارداتوں کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی اورجسم فروشی کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

افسران بالا جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں، پولیس کا گشت بھی کم ہوگیا۔جرائم پیشہ افراد نے سرعام لوگوں کو لوٹنا معمول بنا لیا۔

مقامی تھانوں کی پولیس کاجرائم پیشہ افراد کو گرفتارنہ کرناافسران بالا کے لیے سوالیہ نشان ہے۔اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔آئے روز ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts