ہوٹل میں سابق فوجی افسر کی توڑ پھوڑ سے لاکھوں کا نقصان، پولیس ملزم کے ساتھ مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجر خان کے ہوٹل میں توڑ پھوڑ سے لاکھوں کا نقصان، ملزم کی قبضے کی کوشش ناکام
گوجر خان کے ہوٹل میں توڑ پھوڑ سے لاکھوں کا نقصان، ملزم کی قبضے کی کوشش ناکام

راولپنڈی: گوجر خان کے مشہور و معروف ہوٹل میں توڑ پھوڑ کے باعث لاکھوں کا نقصان ہوا تاہم ملزم کی ہوٹل پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ہوٹل مالک کے مطابق پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے علاقے جی ٹی روڈ پر شہر کے معروف ہوٹل نگائل شنواری کے مالک چوہدری عامر خورشید نے سابق آرمی آفیسر غلام فرید کی قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔ محکمۂ مال کی واضح نشاندہی کے برعکس غلام فرید سرِ عام آتشیں اسلحہ لہراتے ہوئے درجنوں ملزمان کے ہمراہ ہوٹل میں داخل ہوا۔

نگائل شنواری ہوٹل کے مالک چوہدری عامر خورشید کا کہنا ہے کہ ملزم نے دروازہ، دیواریں اور دیگر سامان کی توڑ پھوڑ سے ہمارا لاکھوں روپے مالی نقصان کیا تاہم تھانہ گوجر خان کی پولیس واقعے پر کارروائی کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ واقعہ ای ایچ او گوجر خان کی ملی بھگت سے ہوا، اعلیٰ حکام خون خرابے سے قبل نوٹس لیں۔

ہوٹل کے مالک عامر خورشید نے کہا کہ تھانہ گوجر خان واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کرے اور چشم دید گواہوں کے بیانات لیے جائیں۔ گزشتہ شام ملزم غلام فرد تھانے میں ایس ایچ او کے کمرے میں بیٹھا رہا اور آج دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پلاٹ پر آتے ہی توڑ پھوڑ کرنے لگا۔

عامر خورشید کے مطابق ون فائیو کو بر وقت اطلاع کی گئی اور پولیس 45 منٹ کے بعد بمشکل تھانے سے نکل کر جائے واردات پر پہنچی۔ پولیس نے مسلح افراد کے سامنے بے بسی کی تصویر بن کر توڑ پھوڑ بند کرکے انہیں تھانہ پہنچنے کی ہدایت کی اور غائب ہو گئی جبکہ تھانے میں ایس ایچ او نے محکمۂ مال کی رپورٹ کو ہی غلط قرار دے دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

Related Posts