مسلسل نظر انداز،کرکٹر سمیع اسلم کا پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلسل نظر انداز،کرکٹر سمیع اسلم کا پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ
مسلسل نظر انداز،کرکٹر سمیع اسلم کا پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ

لاہور:24 سالہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سمیع اسلم اگلے 10 روز میں امریکا روانہ ہو جائیں گے اور اس حوالے سے سفر اور رہائش کیلئے ضروری کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر سمیع اسلم امریکا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے اور وہ مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد امریکا کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سمیع اسلم کا امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اور وہ 2 سال اور 10 ماہ امریکا میں گزارنے کی شرط پوری کریں گے، اس دوران وہ مقامی طور پر کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سمیع اسلم ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس ہیں، وہ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ سے پہلے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔

سمیع اسلم رواں سیزن میں بلوچستان کی ٹیم میں شامل تھے۔ سمیع اسلم کے علاوہ دیگر کئی ممالک کے کرکٹرز بھی امریکا کی جانب سے کھیلنے کا عمل شروع کر چکے ہے۔خیال رہے کہ سمیع اسلم نے 13 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Related Posts