فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی
فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ چاہے میرا دن کتنا ہی برا کیوں نہ گزرے لیکن صرف ایک چھوٹی سی خوشی سب کچھ ٹھیک کردیتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

یاد رہے کہ گزشتہ سال قومی کرکٹر مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ خان سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے، نکاح کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی تھی جس میں دونوں فیملیز کے قریبی رشتہ دارشریک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں اپنی انجری کے باعث قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، انہیں کمر کی تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔

Related Posts