خاتون مداح بابر اعظم کو میچ جیتنے کی شرط پرگاڑی کی چابی دینے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم
(فوٹو: آن لائن)

لندن: انگلینڈ میں رہائش پذیر قومی کرکٹ ٹیم کی خاتون مداح کپتان بابر اعظم کو میچ جیتنے کی شرط پر گاڑی کی چابی دینے کیلئے تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی نژاد برطانوی مداح نبیہہ خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون مداح نے بابر اعظم کو میچ جیتنے اور سنچری بنانے پر اپنے والد کی مرسیڈیز کار تحفے میں دینے کی پیشکش کی۔ ویڈیو میں خاتون مداح کہتی ہے کہ بابر اعظم اگر آپ نے سنچری کردی تو میں اپنے والد کی مرسیڈیز کی چابی آپ کے نام کردوں گی۔

ویڈیو میں خاتون مداح نے کہا کہ میرے والد کی مرسیڈیز آپ کی ہوگی اگر آپ سنچری کریں اور ہمیں میچ جتوا دیں۔ پاکستانیو! تیار ہوجاؤ، ہماری ٹیم “فرنگیوں” کا سامنا کرنے والی ہے اور میچ کا فیصلہ جلد ہونے والا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری ٹیم یہ میچ جیتے گی کیونکہ بابر اعظم ہی قومی کرکٹ ٹیم کی امید اور شان ہیں۔

https://x.com/Sami_ullah_1234/status/1794147654949380581

خاتون مداح نبیہہ خان نے کہا کہ بابر اعظم پاکستانیوں کا مان اور جان ہیں۔ ہمارا سر نہیں جھکنے دینا۔ ہماری بولنگ، بیٹنگ سب کچھ دھماکے دارہونا چاہئے۔ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہونا چاہئے۔ میں اپنی پڑھائی اور یونیورسٹی چھوڑ کر پاکستان کرکٹ ٹیم اور کپتان بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کیلئے آرہی ہوں۔

Related Posts