پی ایس ایل 10: شائقین کرکٹ اب مکمل اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہونگے

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Cricket fans to enjoy full Urdu commentary during PSL-10 matches

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار دسویں ایڈیشن کے دوران مکمل اردو کمنٹری شامل کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شائقین کو اس بار پورے ٹورنامنٹ کے دوران مکمل اردو زبان میں میچز کی کمنٹری سننے کا موقع ملے گا۔

شائقین اب پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے قومی زبان اردو میں براہ راست سن سکیں گے جس سے نہ صرف ان کا تجربہ مزید دلچسپ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر اس کھیل سے جڑنے میں بھی آسانی ہوگی۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے اسے شائقین کرکٹ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ “کرکٹ پاکستان میں ایک طاقتور جذبہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ کھیل شائقین کے دلوں سے جُڑ جائے۔”اردو اور انگریزی کمنٹری پینلز کی مکمل تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دسویں سیزن 11 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل 10 کا آفیشل ترانہ بھی جاری کیا جا چکا ہے جس میں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم کی آوازیں شامل ہیں۔

اگرچہ ترانہ شائقین سے زیادہ پذیرائی حاصل نہیں کر سکا تاہم سوشل میڈیا پر اس نے خوب توجہ حاصل کی ہے۔ صرف 12 گھنٹوں میں فیس بک پر 10 لاکھ سے زائد ویوز اور یوٹیوب پر 3 لاکھ ویوز حاصل کر چکا ہے۔ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ویورشپ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب بہت سے شائقین نے علی ظفر کے پچھلے ترانوں کو یاد کیا، خاص طور پر “پھر سیٹی بجے گی” کو اور کہا کہ اس جیسا مقبول ترانہ دوبارہ آنا مشکل ہے۔

Related Posts