راولپنڈی : انتظامیہ نے کورونا کے باعث جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ڈنڈا اٹھا لیا، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
کورونا وائرس وبا سے تحفظ کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی مہر غلام عباس نے راولپنڈی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اورقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 28 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں ۔
دو گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ،سماجی فاصلہ کم نہ رکھنے کے جرم میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف اٹھارہ ہزار روپے جرمانے کئے گئے ہیں۔
سیکریٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کورونا وائرس وبا سے بچانے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا کے باعث قرنطینہ سینٹر بھیجنے جانیوالے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکارسراپاء احتجاج