کراچی: حساس اداروں نے پاکستان کی مسلح افواج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا کمپین کا نوٹس لیا،ملکی اداروں کیخلاف مہم میں ملوث سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی لسٹیں تیار، کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا کمپین کا نوٹس لینے کے بعدمسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں:لندن، نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلح افواج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کمپین کوبھارتی ایجنڈا کی تکمیل قرار دیتے ہوئے ملکی اداروں کے خلاف مہم میں ملوث سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی لسٹیں تیارکرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔