لاہور میں آسمان پر اسموگ کے خلاف گاڑیوں پر 3 لاکھ 75 ہزار روپے کےجرمانے کیے گئے جبکہ فیکٹریوں پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے جو سردیوں کے دوران آسمان پر اسموگ کا باعث بن رہی ہیں۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہفتے کے 6 روز اینٹی اسموگ آپریشنز ہوں گے۔
کمشنر ذوالفقار گھمن کے مطابق 462 گاڑیوں کو گزشتہ 20 روز کے دوران جرمانہ کیا گیا اور 45 کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ گاڑیوں پر عائد جرمانہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار روپے بنتا ہے۔
ذوالفقار گھمن نے حکم دیا کہ واضح ہدایات کے باوجود جو فیکٹریاں دھواں چھوڑیں گی، ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت جاری