ملیرپولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو سے زائد چرس برآمد، 6ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیرپولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو سے زائد چرس برآمد، 6ملزمان گرفتار
ملیرپولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو سے زائد چرس برآمد، 6ملزمان گرفتار

کراچی: ملیر پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے اور 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 10 کلو سے زائد سپلائی کیلئے تیار چرس تحویل میں لے لی۔ پولیس نے 6 مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے۔انٹیلی جنس اطلاعات پر غریب آباد کی کچی آبادی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

گرفتار ملزمان انتہائی منظم انداز میں شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی پہنچاتے تھے۔ ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان سے منشیات کے خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں آدم، فیاض، محمد شریف، عبداللہ، شوکت اور نظام شامل ہیں جبکہ پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں بھی کومبنگ آپریشن کیا۔

شاہ لطیف میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن صالح محمد گوٹھ اور غریب آباد کے علاقے میں کیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری کیساتھ ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔مخصوص گلیوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

پولیس کو مطلوب منشیات فروش سمیت 8 ملزمان گرفتارہوئے۔گرفتار منشیات فروش نور بخش عرف محمد بخش کا نام آئی آر لسٹ میں شامل تھا۔گرفتار ملزمان آصف، روشن اور محمود کیخلاف چوری کا مقدمہ درج ہے۔دیگر گرفتار ملزمان ناصر، عابد شاہ، علی رضا اور اعجاز سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے جبکہ پولیس نے تین مزید ملزمان کو بھی حراست میں لیا ہے جن کے کوائف کی جانچ کا عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مکمل تفتیش کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈاؤ ڈینٹل کالج میں اسسٹنٹ ڈی ایچ او اور سیکیورٹی گارڈ کا نرس پر تشدد، کپڑے پھاڑ دئیے

Related Posts