بیوٹی انجیکشن لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوٹی انجیکشن لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
بیوٹی انجیکشن لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں جلد کی مختلف بیماریوں کا باعث بننے والے بیوٹی انجیکشن لگانے والے غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے یہ بات پنجاب ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈز کے سیکرٹریز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ خوبصورتی کے علاج کی آڑ میں بیماریاں پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے پنجاب میں تمام بیوٹی پارلرز کی قانونی حیثیت کا جامع جائزہ لینے کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ بیوٹی پارلرز کے لیے ایس او پیز (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز) ہیلتھ کیئر کمیشن کی مشاورت سے وضع کیے جائیں گے۔

تشدد کا شکار رضوانہ نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ بیوٹی کریمیں لوگوں میں کینسر سمیت پیچیدہ امراض کا باعث بن رہی ہیں۔

Related Posts