راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے سیکڑوں پتنگیں برآمد ہوئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کردہ پیغام کے مطابق پتنگ فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی آئی جی پنجاب کے احکامات پر کی گئی۔
پٹیل پاڑہ میں فائرنگ، 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی
راولا کوٹ، راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرگئی، 23افراد جاں بحق
راولپنڈی سے پتنگ فروش گرفتار، 3000 پتنگیں، 300 کیمیکل ڈوریں برآمد
ٹوئٹر پیغام کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 600 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں۔
آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 03 ملزمان گرفتار، 600 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ائرپورٹ اور تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ pic.twitter.com/TjKYngJv4K
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) December 13, 2021