جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 26 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 53 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 26کروڑ 87 لاکھ 55 ہزار13 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 53 لاکھ 3 ہزار 83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اومی کرون نے پاکستان میں پنجے گاڑنا شروع کردئیے، مزید کیسز کا انکشاف
کورونا کی نئی قسم اومی کرون تیزی سے پھیلتی ہے، گھبرانا نہیں، ڈبلیو ایچ او