عالمی ادارۂ صحت کا تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس پر ورچؤل میٹنگ بلانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت کا کورونا وائرس پر ورچؤل میٹنگ بلانے کا فیصلہ
اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت کا کورونا وائرس پر ورچؤل میٹنگ بلانے کا فیصلہ

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کے مسئلےپر گفت و شنید کیلئے آج ورچؤل میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے وائرس کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے عالمی ادارۂ صحت کی ہیلتھ اسمبلی پہلے ہی عمومی 3 ہفتوں کی میٹنگ سے صرف 2 دنوں پر محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ اسمبلی کا انعقاد محض پیر اور منگل کو کیا جاتا ہے جس میں آج کل زیادہ تر کورونا وائرس موضوعِ گفتگو رہتا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کی طرف سے بلائی گئی ورچؤل میٹنگ میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، وزرائے صحت اور دیگر حکام شرکت کریں گے جبکہ یہ میٹنگ آج دوپہر کے وقت ہو رہی ہے۔

گزشتہ  ہفتے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (عالمی ادارۂ صحت) کے چیف ٹیڈروس گیبرئیسس نے فیصلہ کیا تھا کہ ورچؤل میٹنگ اس بار ادارے کی تشکیل 1948ء کے بعد سب سے زیادہ اہم ہوگی۔

دوسری جانب دنیا کی دو بڑی معیشتیں کورونا وائرس جیسی عالمی وباء پر آپس میں گتھم گتھا نظر آتی ہیں جس پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ کورونا وائرس کہیں نہیں جائے گا۔

ادارۂ صحت کے مطابق کورونا وائرس ایڈز جیسی عالمی وباء کی طرح عالمی برادری کا حصہ بن کر رہ جائے گا اور عالمِ انسانیت کو اس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا جبکہ موجودہ ورچؤل میٹنگ کے دوران وائرس کے حوالے سے اہم معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ 

Related Posts