حکومت نے مسافروں کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے مسافروں کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا
حکومت نے مسافروں کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ یہ فیصلہ مسافروں کو سہولت دینے کیلئے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نوشین حامد نے اعلان کیا کہ حکومتِ پاکستان ویکسین لگوانے والے افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرے گی تاکہ مسافروں کو سہولت دی جاسکے۔

تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شہری مکمل طور پر کورونا ویکسین کی ضروری خوراکیں لے چکے ہوں، انہیں باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔

رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ شہری اپنے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ وزارتِ صحت کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے جو نادرا کے میگا سینٹرز سے بھی وصول کیے جاسکیں گے۔

پاکستان میں ویکسینیشن پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر نوشین ھامد نے کہا کہ حکومت چین کی کین سائنو ویکسین بھاری مقدار میں درآمد کر رہی ہے تاکہ مقامی طور پر 30 لاکھ خوراکیں مہیا کی جاسکیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان بھر میں چینی کورونا ویکسین کین سائنو کا استعمال 5 اپریل سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

چین سے پاکستان کو 60 ہزار سنگل ڈوز کین سائنو کورونا ویکسین کی کھیپ منگل کے روز موصول ہوئی جو 80 سال سے زائد العمر افراد کو لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی ویکسین کین سائنو کا استعمال 5 اپریل سے شروع ہوگا

Related Posts