ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC expresses concern over rise in coronavirus cases

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے پیر کو ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں محرم الحرام کے لئے رہنما اصولوں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکومتی پالیسی کامیاب رہی ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے سے کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسد عمرنے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور اگر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تو وائرس دوبارہ پھیلنا شروع ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام وباء کو شکست دینے میں اصل ہیرو ہیں کیونکہ انہوں نے وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ایس او پیز کی سختی سے پیروی کی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس بے اثر ہونے لگا، ملک بھر میں ہر قسم کے کاروبار پر عائد پابندیاں ختم

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو دوسرے ممالک نے سراہا اور وہ اس کے تجربے سے سبق بھی حاصل کر رہے ہیں۔

Related Posts