پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی، لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19: Islamabad authorities decide to lift lockdown in three areas

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہری انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد آج تین علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان علاقوں میں سیکٹر جی -6 / 1 ، جی -6 / 2 اور جی 7/2 شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ان تینوں علاقوں کو 14 دن پہلے سیل کردیا گیا تھا۔

دوسری طرف پاکستان میں  کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 83 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی تعداد 2لاکھ 37ہزار 489ہوگئی ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد  4ہزار 922 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 2ہزار980 افراد کا کورونا کامثبت تجربہ کیا گیا ہے،وبائی مرض سے سندھ بدترین متاثرہ صوبہ ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 19 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 46 ہزار ہلاک

اب تک سندھ میں 97ہزار626 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 83ہزار599 ، خیبرپختونخوا میں 28ہزار681 ، بلوچستان میں 10ہزار919 ، اسلام آباد میں 13ہزار650 ، گلگت بلتستان میں 1ہزار595 اور آزادکشمیر میں 1ہزار419 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Posts