دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر، 21 لاکھ 16 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر، 21 لاکھ 16 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر، 21 لاکھ 16 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 21 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9کروڑ 87 لاکھ 42 ہزار 691 افراد متاثر ہوئے جبکہ 21 لاکھ 16 ہزار 319 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 11 ہزار270 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 57لاکھ 8ہزار961 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 7 کروڑ9 لاکھ 17ہزار439 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 55 لاکھ 97 ہزار663 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ،20 روز میں 248 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

Related Posts