جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 20 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9کروڑ 60 لاکھ 8 ہزار 788 افراد متاثر ہوئے جبکہ 20 لاکھ 49 ہزار 311 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 11 ہزار883 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 53لاکھ 30ہزار394 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 6 کروڑ86 لاکھ 29ہزار83 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 52 لاکھ 18 ہزار511 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک وائرس کے باعث ہونے والی مجموعی اموات 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 23 ہزار 11 افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔