دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ سے زائد افراد متاثر، 19 لاکھ 34ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 لاکھ 59ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 لاکھ 59ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 19 لاکھ 34 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9کروڑ 79 ہزار 637 افراد متاثر ہوئے جبکہ 19 لاکھ 34ہزار833افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 8 ہزار517 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 36لاکھ 80ہزار205 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 6 کروڑ44 لاکھ 64ہزار599 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 71 ہزار688 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے فلسطین کی مسجد ابراہیمی کورونا کی آڑ میں بند کرادی

Related Posts