جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 55 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 18 لاکھ 50 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار217افراد متاثر ہوئے جبکہ 18 لاکھ 50ہزار703افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار466 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31لاکھ 99ہزار729 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 6 کروڑ4 لاکھ 54ہزار785 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ 93 ہزار263 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 88 ہزار529 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار350 افراد انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ، 39 مزید شہری جاں بحق