دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 11 لاکھ افراد متاثر، 17 لاکھ 71ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 13لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ 23 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 13لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ 23 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 11 لاکھ  افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 17 لاکھ 71 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار103 افراد متاثر ہوئے جبکہ 17 لاکھ 71 ہزار939افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار366 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 20لاکھ 78ہزار458 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ72 لاکھ 93ہزار706 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 19 لاکھ 73 ہزار92 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 73 ہزار 309 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 929 افراد انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ، 55مزید شہری جاں بحق

Related Posts