جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ71 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث ہلاکتیں 17 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 71 لاکھ 69 ہزار391 افراد متاثر ہوئے جبکہ 16 لاکھ 99 ہزار560 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار 308 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 81 ہزار348 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ40 لاکھ 88ہزار483 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار40 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 مزید شہری وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 58 ہزار 968 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 392 افراد انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 62مزید شہری جاں بحق