پاکستان میں کورونا کے 76 نئے کیسز رپورٹ، 79 مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 76 نئے کیسز رپورٹ، 79 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 76 نئے کیسز رپورٹ، 79 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 79 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 29 ہزار 787افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کام کی ضرورت ہے۔شہباز شریف

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 14 ہزار 308 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.53 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 61 ہزار 954 ہو گئی جبکہ کورونا کے 79مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 59مریض صحتیاب ہوئے، اب تک وائرس کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 95 ہزار 992 ہو گئی۔ کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 340ہو گئے۔

سندھ میں 5 لاکھ 77 ہزار 258، پنجاب میں 5 لاکھ 6 ہزار  925، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 631، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار329، بلوچستان 35ہزار 496، آزاد کشمیر 43 ہزار 324جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 748کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار564 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار24، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts