جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ31 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 31 لاکھ 89ہزار339افراد متاثر ہوئے جبکہ 16 لاکھ 27 ہزار 797 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار 520 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 37 ہزار 906ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ13 لاکھ 23ہزار636 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 1 لاکھ 31 ہزار386 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے