دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 73ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 73ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 73ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ35 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 35لاکھ 84ہزار 870 افراد متاثر ہوئے جبکہ 14 لاکھ  73 ہزار 746افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار 929 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 81لاکھ 30 ہزار797ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ39لاکھ 80ہزار327 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 80لاکھ 24ہزار868 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کیسز 4 لاکھ سے تجاوز کر گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 مزید شہری جاں بحق ہوئے۔  

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 482 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 91 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز 4 لاکھ سے تجاوز، 67 مزید شہری جاں بحق

Related Posts