دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 26 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 59ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 26 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 59ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 26 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 59ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ26  لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 26 لاکھ 57 ہزار 933افراد متاثر ہوئے جبکہ 14 لاکھ  59 ہزار 804 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار 256 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 79لاکھ 23 ہزار491ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ32لاکھ 74ہزار638 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 78لاکھ 18ہزار235 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، اب تک 3 ہزار 652 افسران اور اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کے کورونا کے 420 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 کا نتیجہ مثبت نکلا۔

مزید پڑھیں: کورونا سے متاثرہ پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 3 ہزار 652 ہو گئی

Related Posts