جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ1 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 1لاکھ 50 ہزار 606افراد متاثر ہوئے جن میں سے 14 لاکھ 15 ہزار 746 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 3 ہزار 478 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار433ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ15لاکھ 96ہزار427 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 70لاکھ 34ہزار955 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 شہری انتقال کر گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 82 ہزار 892 افراد متاثر جبکہ 7 ہزار 803 شہری جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 3 ہزار نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق