جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ65 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 لاکھ 54 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 65لاکھ 58 ہزار 222 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 54 ہزار 616 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 1 ہزار 442 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 58لاکھ 53ہزار798ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ93 لاکھ 49 ہزار808 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 57لاکھ 52ہزار356 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 65 ہزار 927 افراد متاثر اور 7 ہزار 248 انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ، 18 مزید پاکستانی جاں بحق