جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 12 لاکھ 79 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 18 لاکھ 5 ہزار 339 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 12 لاکھ 79 ہزار 184 افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 94ہزار967فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 41لاکھ 34ہزارسے زائد ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ63 لاکھ 92 ہزار65افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 40لاکھ 39ہزار123افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، برطانیہ8ویں، کولمبیا 9ویں جبکہ اٹلی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ فعال کیسز 21 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 708 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 21 مزید شہری انتقال کر گئے، مجموعی اموات 7 ہزار 21 ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا سے 3 لاکھ 48 ہزار پاکستانی متاثر، فعال کیسز 21 ہزار سے تجاوز