دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 42 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 71 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 42 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 71 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 42 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 71 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 42 لاکھ افراد متاثر جبکہ 11 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 42لاکھ 36ہزار 745افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (11 لاکھ 71 ہزار308) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 79ہزار 922 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 6لاکھ 21ہزار394 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ24 لاکھ 44 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 5 لاکھ 41ہزار472افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، کولمبیا 8ویں، برطانیہ 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوگیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

Related Posts