دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 33 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 59 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 33 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 59 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 33 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 59 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 33 لاکھ افراد متاثر جبکہ 11 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 33لاکھ 28ہزار 174افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (11 لاکھ 59 ہزار9) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 77ہزار 749 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 2لاکھ 68ہزار529 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ19 لاکھ 636 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 1 لاکھ 90ہزار780افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، کولمبیا 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ پیرو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے مزید 3 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ کیسز 3 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 28 ہزار 602 افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 739 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا سے مزید 3 شہری جاں بحق، کیسز 3 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز

Related Posts