جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 29 لاکھ افراد متاثر جبکہ 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 29لاکھ 44ہزار 603افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (11 لاکھ 54 ہزار849) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 77ہزار 247 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 1لاکھ 19ہزار368 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ16 لاکھ 70ہزار386 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 42ہزار121افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور اسپین متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، کولمبیا 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ پیرو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 832 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 27 ہزار 895 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 736 افرا جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 832 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق