جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر جبکہ 11 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 6لاکھ 47ہزار 566افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (11 لاکھ 22 ہزار984) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 72ہزار 805فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 91لاکھ 71ہزار664 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ3 لاکھ 52ہزار918 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 90لاکھ 98ہزار859افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور اسپین متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ارجنٹینا چھٹے، کولمبیا7ویں، فرانس 8ویں، پیرو9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے،وزیراعظم