دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 95 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 9 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 95 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 9 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 95 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 9 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 95لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا  11 لاکھ 9ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 95لاکھ 86 ہزار 909افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (11 لاکھ 9 ہزار130) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 71ہزار 469فراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 88لاکھ 19ہزار204 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ96 لاکھ 58ہزار575 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 87لاکھ 47ہزار735افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور اسپین متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں ارجنٹینا چھٹے، کولمبیا7ویں، پیرو 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ فرانس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 13 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں 3 لاکھ 22 ہزار 452 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 638 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کورونا وائرس کے 641 نئے کیسز رپورٹ

Related Posts