جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 87لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 10 لاکھ 96ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 87لاکھ 43 ہزار 864افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 96 ہزار876) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 70 ہزار 431فراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 85لاکھ 23ہزار446 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ91 لاکھ 23ہزار542 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 84لاکھ 53ہزار15افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور اسپین متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ارجنٹینا چھٹے، کولمبیا7ویں، پیرو 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ فرانس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 13 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں 3 لاکھ 21 ہزار 218 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 614 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 756 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق