کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 74 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 77ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 74 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 77ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 74 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 77ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 74لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا  10 لاکھ 77ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 74لاکھ 70 ہزار 751افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 77 ہزار507) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 68 ہزار 632 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 82 لاکھ 77 ہزار378  ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ81  لاکھ 15 ہزار866 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 82لاکھ 8ہزار746افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، پیرو 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ فرانس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 18 ہزار 932 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 570 جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 666 نئے کیسز رپورٹ، 12 مزید شہری جاں بحق

Related Posts