کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 54 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 54 ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 54 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا  10 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 60 لاکھ 41 ہزار 783 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 54 ہزار604 ) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 67 ہزار 821 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 78 لاکھ 41 ہزار653 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ71 لاکھ 45 ہزار 526 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 77 لاکھ 73 ہزار 832افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، پیرو 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ جنوبی افریقہ 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار افراد متاثر جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

 پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 16 ہزار 351 افراد کورونا وائرس کا شکار جبکہ 6 ہزار 535 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 افراد کے اجسام میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق

Related Posts