پاکستان میں کورونا وائرس کے 747 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 747 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 747 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد جاں بحق

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 12 ہزار 263 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 479 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 541 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 96  ہزار 881ہو گئی جبکہ فعال کیسز 8 ہزار 903 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 35 لاکھ 14 ہزار 237 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 32ہزار31 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ 36 ہزار 795، پنجاب میں 99 ہزار 378، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 776، بلوچستان میں 15ہزار257، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 698، گلگت بلتستان میں3 ہزار 778جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 581 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 497افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 234 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار259،آزاد کشمیر میں 74، گلگت بلتستان میں 88، اسلام آباد میں 182 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 10 لاکھ 12 ہزار افراد ہلاک

Related Posts