دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 12 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 65 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 12 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 65 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 12 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 65 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 12 لاکھ  افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 12 لاکھ 31 ہزار 209 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ65 ہزار63) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 239فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد74لاکھ43ہزار 888ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ28 لاکھ 22 ہزار 258 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد میکسیکو، جنوبی افریقہ اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی ویکسین اپریل تک عوام کیلئے دستیاب ہوگی۔ٹرمپ

Related Posts