جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 97 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 9 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 97 لاکھ 24 ہزار 918افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ39ہزار185) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ60 ہزار 915فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد72لاکھ46ہزار 624ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ15 لاکھ 39ہزار109 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
کولمبیا کے بعد میکسیکو، جنوبی افریقہ اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر بڑھنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 3 ہزا ر 89 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 393 ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس بڑھنے لگا، 665 نئے کیسز رپورٹ