دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ52لاکھ افراد متاثر، 51لاکھ 32ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ52لاکھ افراد متاثر، 51لاکھ 32ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ52لاکھ افراد متاثر، 51لاکھ 32ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 25 کروڑ 52  لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 51 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 25کروڑ 52 لاکھ  12 ہزار996  افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 51 لاکھ 32 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 270نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق

امریکا میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

وائرس سے متاثرہ 78 ہزار 157افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93لاکھ 57 ہزار651 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 92 لاکھ 79ہزار494 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 23 کروڑ 7لاکھ 22 ہزار 730 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 81لاکھ 61ہزار377 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 44لاکھ 66 ہزار 598 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 86 ہزار268افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 64ہزار153 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 19لاکھ 65 ہزار 684 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 11ہزار524لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts