پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 40 ہزار848 افراد متاثر، 4 ہزار 983 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 40 ہزار848 افراد متاثر، 4 ہزار 983 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 40 ہزار848 افراد متاثر، 4 ہزار 983 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 40ہزار848 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 983 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3ہزار 359نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  61مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک14 لاکھ91ہزار 437ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24ہزار333ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے99 ہزار362، پنجاب میں 84ہزار 587، خیبرپختونخوا میں 29ہزار 52، بلوچستان میں 11ہزار 52، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 459، گلگت بلتستان میں1 ہزار 605جبکہ اسلام آباد میں 13 ہزار 731کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر90ہزار 554فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 45ہزار 311افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 346افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 955افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 637افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار54،آزاد کشمیر میں 40، گلگت بلتستان میں 31، اسلام آباد میں142 جبکہ بلوچستان میں 124افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کیسز میں کمی، لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

Related Posts