جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 23 کروڑ 86 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 48 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 23کروڑ 86لاکھ 52 ہزار522 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 48لاکھ 67ہزار 293افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان میں کورونا کے 1ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ، 28مزید شہری جاں بحق
جعلی کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ:26 مسافر جہاز سے آف لوڈ
امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پہلی دوا تیار کر لی
وائرس سے متاثرہ 82 ہزار 450 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 79لاکھ 36 ہزار865 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 78 لاکھ 54ہزار415 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 21 کروڑ 58لاکھ 48 ہزار 364 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 52لاکھ 4ہزار373 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 39لاکھ 71 ہزار293 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 33 ہزار575 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 50ہزار814 افراد انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 15لاکھ 75 ہزار 820 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 1ہزار47 لقمۂ اجل بن گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔