دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 41لاکھ افراد متاثر، 47لاکھ 89ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 41لاکھ افراد متاثر، 47لاکھ 89ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 41لاکھ افراد متاثر، 47لاکھ 89ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 23 کروڑ 41 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 47 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 23کروڑ 41لاکھ 42 ہزار424 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 47لاکھ 89ہزار 813افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 90 ہزار 552 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 84لاکھ 15 ہزار332 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 83 لاکھ 24ہزار780 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 21 کروڑ 9لاکھ 37 ہزار279 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 41لاکھ 99 ہزار496 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 37لاکھ 39 ہزار980 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 13 ہزار953 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 48ہزار90 افراد انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 13لاکھ 99 ہزار 546 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 96ہزار163 لقمۂ اجل بن گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: کورونا سے 12 لاکھ 45ہزار افراد متاثر، 27ہزار729 جاں بحق

Related Posts