جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 23 کروڑ 19 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 47 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 23کروڑ 19لاکھ 66 ہزار183 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 47لاکھ 52ہزار 607افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 95 ہزار 248 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 86لاکھ 28 ہزار915 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 85 لاکھ 33ہزار667 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 20 کروڑ 85لاکھ 84 ہزار661 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 36لاکھ 68 ہزار680 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 36لاکھ 24 ہزار419 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 5 ہزار293 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 46ہزار690 افراد انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 13لاکھ 27 ہزار 616 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 93ہزار698 لقمۂ اجل بن گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 36 ہزار 888 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 524 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.58 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 42 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا سے 12لاکھ 36ہزار افراد متاثر، 27ہزار 524جاں بحق