دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 76 لاکھ افراد متاثر، 40لاکھ 49 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 76 لاکھ افراد متاثر، 40لاکھ 49 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 76 لاکھ افراد متاثر، 40لاکھ 49 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 76لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 40 لاکھ 49 ہزار سے افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 18کروڑ 76لاکھ 48 ہزار 217 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 40لاکھ 49 ہزار 374 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 78ہزار 390 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 19لاکھ 93ہزار558ہے۔کورونا کے1 کروڑ 19لاکھ 15ہزار 168مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 17 کروڑ 16لاکھ 5ہزار 285افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 47لاکھ 32ہزار 753افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 8لاکھ 74ہزار 376افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 22 ہزار845افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کا شکار4 لاکھ 8ہزار 792افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 90لاکھ 89ہزار 940افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 33ہزار546انتقال کر گئے۔

وائرس کے باعث دنیا بھر میں 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں ہوئیں۔ کورونا کے 10 لاکھ مریض 235دن میں دم توڑ گئے۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 75 ہزار 92 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 597 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 15 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 3ہزار802 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 84 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 9 لاکھ 75 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 597 جاں بحق

Related Posts